ڈی پی او سرگودھا اور ڈی سی سرگودھا کی طرف سے تحصیل ساپیوال میں کھلی کچہری

سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہراور ڈی سی عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کیلئے تحصیل آفس ساہیوال میں کھلی کچہری کا انعقاد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہریاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں تحصیل آفس ساہیوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں متعدد سائلین نے اپنی درخواستیں پیش کیں جن پر فوری احکامات جاری کیے گئے اور متعلقہ افسران سے اندریں بارہ رپورٹ طلب کی گئیں۔ مقامی لوگوں نے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال اور ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ کی کارکردگی کی تعریف کی اور ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر کی جرائم پیشہ عناصر خصوصاً منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائی کو سراہا ۔ اس موقع پر عوام الناس، میڈیا نمائندگان ،انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔(ترجمان سرگودہا پولیس)

Friday, February 7, 2020