ڈی پی او سرگودھا کی زیر صدارت ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی زیر صدارت ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی زیر صدرات پولیس ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پولیس ملازمین کی دی گئی درخواستوں پر غور کیا گیا ، کمیٹی کی سفارشات پر ملازمین کو طبی امداد دینے کی منظوری دی گئی ۔ پولیس ویلفیئر کمیٹی میں ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا محمد عباس شاہ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سرگودھارؤف احمد گوندل،انسپکٹر لیگل قاسم حیات رانجھا، انچارج ویلفیئر انسپکٹر حیدر علی ٹیپو اور اکاؤئٹنٹ محمد عامر شامل تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ بحثیت پولیس کمانڈر ضلع پولیس ملازمین کو ویلفیئر اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے پولیس ملازمین کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے کوشش کی جارہی ہے۔میٹنگ میں کل 57ملازمین کے ویلفیئر کیسز زیر غور لائے گئے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)
Wednesday, September 9, 2020