ڈی پی او سرگودھا کا آصف شہید پولیس ڈرائیونگ سکول کا اچانک دورہ

سرگودہا:ڈی پی او فیصل گلزار کا آصف شہید پولیس ڈرائیونگ سکول کا اچانک دورہ 
سرگودہا:ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ ناتجربہ کاری اور ڈرائیونگ امور سے ناواقفیت ہے ان حادثات سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ صرف مہارت رکھنے والے افراد ہی گاڑی چلائیں زیادہ سے زیادہ افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت دیکر ان حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزارنے آسف سلطان شہید پولیس ڈرائیونگ سکول کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پولیس ڈرائیونگ سکول میں دی جانیوالی تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا کاشف مسعود نے جملہ امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر انچارج لائسنسنگ برانچ مظہر عباس بھی موجود تھے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, August 13, 2020