ڈی پی او سرگودھا - منشیات کی عادت سکون سے شروع ہو کر زندگی کی بربادی تک

سرگودھا:منشیات کی عادت سکون کے دھوکے سے شروع ہو کر زندگی کی بربادی پر ختم ہوتی ہے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر
سرگودھا:کسی بھی قوم کی اصل قوت اس کے جوان ہوتے ہیں نئی نسل کا جذبہ ہی کسی بھی قوم کو بھرپور ترقی سے ہمکنار کرتا ہے، نئی نسل کو ملک کی بہتر خدمت کیلئے بھرپورانداز میں تیارکرنے پر توجہ دی جاتی ہے۔ سرگودھا پولیس اپنی نوجوان نسل کو جرائم پیشہ عناصر سے دوررکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے۔جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے اس وقت تک بچے رہتے ہیں جب تک ان کو دوسرے لوگ قانون سے چھپنے اور فرار ہونے میں مدد فراہم کرتے رہتے ہیں۔ سرگودھا پولیس منشیات فروشی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف برسرپیکار ہے اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا عمارہ اطہر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تھانہ کوٹمومن پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں شاہد اور خالد کو پکڑنے کیلئے ریڈ کیا جو کہ ملزم شبیر احمد ولد امیر قوم گوندل سکنہ ہجن نے ان کو فرار کروادیا ملزمان شاہد اور خالد 1150گرام چرس موقع پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ملزمان کے خلاف منشیات فروشی جبکہ شبیر احمد کے خلاف منشیات فروشوں کوسہولت اور رہائش میں مدد دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودہا پولیس)

Tuesday, January 14, 2020