ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر لیڈی محرر کورس کا انعقاد

سرگودھا: ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر لیڈی محرر کورس کا انعقاد
سرگودہا:خواتین پولیس اہلکار مردوں کے شانہ بشانہ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اس میں ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے ان خواتین کی بطور محرر تعیناتی کیلئے خصوصی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے پڑھی لکھی خواتین کو منتخب کیا گیا ہے اپنی ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے پر ان خواتین کو مختلف تھانہ جات میں بطور لیڈی محرر تعینات کیا جائیگا۔ کورس کوآرڈینٹر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظل حسنین نے خواتین اہلکاروں کو تھانہ کے رجسٹر مرتب کرنے اور محرر کے فرائض سے متعلق آگاہی دی۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, February 1, 2020