ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر سات محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری

سرگودہا: ڈی پی اوفیصل گلزار کی  ہدایت پر سات  محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری۔ 
سات محرم الحرام کو ضلع بھر میں 68 جلوس  جن میں کیٹگری اے13 ، کیٹگری بی9 جبکہ کیٹگری  سی46جلوس برآمد ہونگے
  سات  محرم الحرام کو کیٹگری اے کے تین  مرکزی جلوسوں اقبال کالونی ، جوہر کالونی اور چونگی نمبر 12 کےلئے الگ الگ سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے ۔
 ضلع بھر میں سات   محرم الحرام میں249 مجالس منعقد ہوں گی  ۔ 
مجالس کیٹگری اے16، کیٹگری بی12جبکہ کیٹگری سی کی 221 مجالس منعقد ہونگی ۔ 
تمام جلوسوں اور مجالس پر پولیس کے دوہزار سے زائد جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلیے ٹریفک پلان علیحدہ مرتب کیا گیا ہے ۔
ٹریفک ڈیوٹی کی نگرانی ڈی ایس پی کاشف مسعود کریں گے 
مرکزی جلوسوں کے اوورآل نگران ایس پی انوسٹی گیشن سید عباس شاہ ہونگے۔
(ترجمان سرگودہا پولیس)

Wednesday, August 26, 2020