ڈی پی او سرگودھا کی تھانہ میں تعینات محرران سے میٹنگ

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی تھانہ میں تعینات محرران سے میٹنگ
سرگودھا:محرر کو تھانہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے آپ کا رویہ مثالی ہونا چاہیے ریکارڈ کی تکمیل آپ کا بنیادی فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار نے تھانہ میں تعینات محرران سے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ فرنٹ ڈیسک عملہ کے ساتھ ملکر آن لائن ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے اگر تھانہ کا ریکارڈ مکمل ہو تو پولیس کی ورکنگ میں مزیدبہتری آسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کی صفائی وستھرائی اور تھانہ کے ریکارڈ کو مکمل رکھنا آپ کی ذمہ دار ی ہے تھانہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اور حوالات میں بند ملزمان کا خصوصی خیال رکھیں۔ مال سرکار اور مال مقدمات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, April 26, 2020