ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر چرچز سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر چرچز سیکورٹی کے  فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔  تمام چرچز  کے لئے ان کی حساسیت کے پیش نظر الگ الگ سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
ضلع بھر کے چرچز کی سکیورٹی کے کے لیے تین سو پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ایس پی انویسٹی گیشن محمد عباس ضلع بھر کے چرچز کی سکیورٹی کے نگرانی کریں گے،  واک تھرو گیٹس سی سی ٹی وی کیمرہ آر اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعہ تلاشی سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے  ۔ تمام ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے علاقہ میں واقع چرچز  میں ہونے والی عبادتی پروگرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ مرکزی شاہراہوں کے اوپر واقع چرچز کے نزدیک  ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے ہے ڈی ایس پی ٹریفک کاشف مسعود عید ٹریفک ڈیوٹی کی نگرانی کریں گے ۔ 
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, September 6, 2020