ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر مسیحی عبادت گاہوں کے سخت سیکیورٹی انتظامات

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر  مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔
چرچز کی سیکورٹی کے لئے ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا تھا
گرجاگھرو ں پر روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی تھی
مسیحی عبادت گاہوں میں آنے والے افراد کو فزیکل چیکنگ کے علاوہ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے بھی چیک کیا جاتا رہا۔ 
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا۔
لوگوں کو چاہیے کہ پر امن معاشرے کے قیام کے لیے سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں۔ 
سرگودھا پولیس امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے مصروف عمل ہے۔  (ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, May 31, 2020