ڈی پی او سرگودھا کی محافظ اسکواڈ پر تعینات عملہ سے میٹنگ کارکردگی کا جائزہ

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی زیرصدارت محافظ اسکواڈ پر تعینات عملہ سے میٹنگ، کارکردگی کا جائزہ لیا 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی زیر صدارت محافظ اسکواڈ پر تعینات جوانوں سے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او سرگودھا نے محافظ اسکواڈ پر تعینات جوانوں کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو بے جا ناکہ لگا کر تنگ نہ کریں اپنے رویہ کو بہتر بنائیں اور گشت کو مزید موثر بناتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں اور دیگر جرائم میں کمی لانے کیلئے بھر پور محنت کریں اچھی کارکردگی پر انعام جبکہ ناقص کارکردگی پر سرزنش کی جائے گی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, April 26, 2020