ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر 25محرم الحرام کے جلوس کا سیکیورٹی پلان جاری

سرگودہا: ڈی پی او فیصل گلزار کی  ہدایت پر 25محرم الحرام کو برآمدہونے والے جلوس کا سیکیورٹی پلان جاری 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر 25محرم الحرام کو برآمد ہونے والے لائسنسی جلوس کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 1500سے زائد اہلکاران سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔سیکیورٹی انتظامات کے اوورآل نگران ایس پی انوسٹی گیشن سیدعباس شاہ ہونگے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ جلوس کے راستوں کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات مانیٹرنگ کرنے کے علاوہ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال بھی کیا جائیگاکسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پولیس لائن میں اضافی نفری موجود رہی گی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, September 13, 2020