ڈی پی او سرگودھا کا چیمبر آف کامرس کا دورہ

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کا چیمبر آف کامرس کا دورہ
ڈی پی او سرگودھا نے  تاجر کمیونٹی سے ملاقات کی

 سرگودھا سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس محمد ندیم نور نے  تاجروں کے مسائل سے متعلق آگاہی دی اور  کہا کہ تاجر کمیونٹی لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومتی احکامات پر  عمل درآمد کروانے میں بھرپور تعاون کرے گی 
 ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ سرگودھا پولیس حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ہم سب نے مل کر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے اور معاشرے کو پر امن بنانا ہے

اس موقع پر ڈی پی او سرگودہا نے چیمبر آف کامرس کے دفتر میں پودا لگایا جبکہ چیمبر  آف کامرس کی طرف سے  انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
( ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, June 7, 2020