ڈی پی او سرگودھا کا مختلف تھانوں کا اچانک دورہ

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا مختلف تھانوں کا اچانک دورہ 
سرگودہا:لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے تھانہ جھال چکیاں، جھاوریاں ، شاہ پورسٹی اور تھانہ شاہ پورصدر کے وزٹ کے دوران کیا۔دوران وزٹ انہوں نے تھانہ جات کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، ملازمین کی بیرکیں، فرنٹ ڈیسک روم اور تھانہ کے ریکارڈکا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حوالات میں بند قیدیوں کو چیک کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ اوز کو سائلین سے عزت واحترام سے پیش آنے اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, May 20, 2020