ڈی پی او سرگودھا کا مڈھ رانجھا کے علاقہ گھلا پور میں جائے وقوعہ کا دورہ

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار تھانہ مڈھ رانجھا کے علاقہ گھلا پور میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
مدعی مقدمہ سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا۔ ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا نے وقوعہ سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کو میرٹ پر بروقت مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی انویسٹیگیشن خالد محمود بھی ھمراہ تھے۔  
(ترجمان سرگودھا پولیس )

Sunday, September 20, 2020