ڈی پی او سرگودھا کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ 
سرگودھا : انہوں نے تمام حفاظتی ناکہ جات کوچیک کیا اور ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو مناسب ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ عید کے ایام کو پر امن رکھنے کے لیئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تمام پولیس فورس اس وقت لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ڈیوٹی پر موجود ہے سرگودھا پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے ہر دم تیار ہے لوگوں سے  امید کی جاتی ہے  کہ وہ  عید الفطر کے ایام کو پر امن بنانے میں پولیس کا ساتھ دینگے  سماج دشمن عناصر پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی  اطلاع فوری پولیس کو دیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, May 23, 2020