ڈی پی او سرگودھا کا سٹی سرکل کے مختلف تھانہ جات کادورہ

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا سٹی سرکل کے مختلف تھانہ جات کادورہ
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارنے گذشتہ روزتھانہ اربن ایریا، تھانہ سٹی اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ جات کی صفائی، حوالات، فرنٹ ڈیسک کا ریکارڈ، ملازمین کی بیرکس اور تھانہ جات کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلدازجلد میرٹ پر یکسو کرکے چالان عدالتوں میں بھجوائے جائیں اور تھانہ کے ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنائیں، موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائل کو عزت دیں آپ کی یہ ڈیوٹی اور فرض ہے کہ غریب عوام کی مدد کریں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, May 6, 2020