ڈی پی او سرگودھا کا تاجر برادری کے ہمراہ شہر کی مارکیٹوں کا دورہ

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کا تاجر برادری کے ہمراہ  شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ-
انہوں نے سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ  کروناوائرس کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عمل درآمد  کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ڈی پی او سرگودھا نے کچہری بازار ، امین بازار ،کارخانہ بازار  اور خوشاب روڈ پر کھلی دکانوں کا وزٹ کیا  تمام دکانداروں کو ماسک پہننے ،سینیٹائزر رکھنے اور اس کے استعمال کی ہدایت کی  اس کے علاوہ  تمام گاہکوں کو ماسک پہننے  اور سینیٹائزر کے استعمال کی بھی ہدایت کی  ڈی پی او سرگودھا نے  ماسک کے بغیر بازار آنے والے شہریوں میں ماسک  تقسیم کیے  اور اس کی اہمیت سے متعلق آگاہی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتی ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے حوالے سے ہم سب کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ حکومتی احکامات اور محکمہ صحت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل پیرا ہوں اپنی اور اپنے  پیاروں کی صحت کا خیال رکھیں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے  آج لوگوں کو اس سلسلے میں ماسک تقسیم کیے گئے ہیں اس موقع پر تاجر برادری نے ڈی پی سرگودھا کے اس اقدام کو سراہا اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر اے ایس پی سٹی احمد شاہ انچارج سکیورٹی فضل قادر صدر انجمن تاجران خواجہ محمد حنیف بھی موجود تھے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 8, 2020