ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کا پریس کلب کا دورہ

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا پریس کلب کا دورہ  
سرگودھا: کرونا وائرس کی وباء پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیلاو کا باعث بن رہی ہے اس سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کو اپنانا ہو گا جس میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا جب ہم خود پر ایس او پیز کا نفاذ کریں گے تو پھر اس بیماری کو شکست دینا آسان سے آسان تر ہوتا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے سرگودھا پریس کلب میں کرونا کے خلاف آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ہو یا مشکل کی کوئی گھڑی پولیس اور پریس کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔ کرونا کے خلاف پولیس جہاں فرنٹ لائن پر موجود ہے وہیں لوگوں میں کرونا سے متعلق آگاہی اور شعور دینے میں میڈیا کا بھی بڑا اہم کردار ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو درپیش مشکلات اور ان کے مسائل کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سیمینار سے صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری،جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال،سینئر نائب صدر محمد اکرم عامر،شاہین فاروقی،سید شہزاد شیرازی، ملک محمد اصغر، راو اسلم فراز،زوار کاظمی، منیر تبسم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف بھر پور آگاہی مہم کی ضرورت پر زور دیا۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 9, 2020