ڈی پی او سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا احساس کفالت سنٹرز کا دورہ

سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہراور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کا احساس کفالت سنٹرز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ  
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر، ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اور پاک آرمی کے افسران نے احساس کفالت سنٹرز کوٹ مومن کا دورہ کیا انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور تعینات عملے کو ہدایات دیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا نے کہا کہ پولیس افسر وجوان احساس کفالت سنٹرز میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔کرونا کے پیش نظر احساس کفالت پروگرام کیلئے آنے والے مستحقین کے درمیان سماجی فاصلوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد غریب افراد کی کفالت کرنا ہے اس سلسلہ میں حکومتی احکامات وہدایات کے مطابق صرف مستحق افراد کو امداد دی جارہی ہے عوام کی سہولت کیلئے ضلع بھر میں 16احساس کفالت مراکز بنائے گئے ہیں۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, April 14, 2020