ڈی ایس پی ٹریفک کی پولیس ڈرائیونگ سکول کے سٹاف سے میٹنگ

سرگودھا: ڈی ایس پی ٹریفک کی پولیس ڈرائیونگ سکول کے سٹاف سے میٹنگ، ہدایات جاری 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک کاشف مسعود نے آصف سلطان شہید پولیس ڈرائیونگ سکول کے سٹاف سے میٹنگ کی۔انچارج پولیس ڈرائیونگ سکول ساجد اقبال نے ڈی ایس پی ٹریفک کوبتایا کہ پولیس ڈرائیونگ سکول میں اب تک چھ ہزار سے زائد امیدواران کو ڈرائیونگ کورس کروایا گیا ہے جن میں 700کے قریب خواتین شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گاڑی چلانا ہر شہری کا حق ہے لیکن اس کیلئے گاڑی چلانے کی مہارت، ٹریفک اشاروں کی معلومات اور گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ لائسنس کا ہونا ضروری ہے۔ سرگودھا ڈرائیونگ سکول کا قیام عوام کی ان تین بنیادی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر عمل میں لایا گیا ہے لہذا ضروری ہے کہ پولیس ڈرائیونگ سکول میں زیر تربیت امیدواران کو ہر طرح سے تربیت دی جائے تاکہ جب وہ گاڑی چلائیں تو ان اور ایک عام ڈرائیور میں واضح فرق ہونا چاہیے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, September 18, 2020