ڈکیتی معہ قتل کا معمہ چارگھنٹوں میں حل

سرگودھا:ڈکیتی معہ قتل کا معمہ چارگھنٹوں میں حل، بیٹا ہی ماں کا قاتل نکلا 
سرگودھا: تھانہ بھلوال صدر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم افراد نے چھریوں کے وارکرکے معمر خاتون کو قتل کر دیا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے فوری قانونی کاروائی کرکے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس پی انوسٹی گیشن ملک امتیاز محمود، اے ایس پی بھلوال سرکل ماہم خان،ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر انسپکٹر قیصر الہی، ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی فاروق حسنات، موبائل کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے حالات واقعات سے ڈکیتی کا ہونا مشکوک پایا گیا مقتولہ حمیدہ بی بی کے بیٹے عبدالرحمن سے پوچھ گچھ کیگئی جس نے کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا اور ڈکیتی کی واردات پر قائم رہا جس پر پولیس نے مزید معاونت کیلئے ٹیکنیکل ٹیم کو طلب کر لیا جبکہ عبدالرحمن کے بیان کی تصدیق کرنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی فاروق حسنات نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قریب گزرنے والی نہر میں سے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ بعدازاں پولیس نے جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے مقتولہ کے بیٹے عبدالرحمن کو انٹروگیشن کی جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی والدہ حمیدہ بی بی سے رقم مانگی جس نے انکار کردیا جس پر میں نے چھریوں کے وار سے اسے قتل کر دیا ہے،ہمارے ساتھ کوئی ڈکیتی کی واردات نہ ہوئی ہے میں نے محض اپنا جرم چھپانے کیلئے جھوٹی کال کی ہے۔ 
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, July 18, 2020