ڈٰی پی او سرگودھا کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون جاری

سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈؤن جاری، دہشت گردی، قتل اور رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان سمیت مزید پانچ اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ لکسیاں پولیس نے دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حسن امتیاز ولد امتیاز قوم ساہی سکنہ چک47شمالی، تھانہ عطاء شہید پولیس نے رہزنی کے مقدمہ میں عمر فاروق ولد منیر احمد سکنہ113جنوبی، تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے محمد جان عرف ڈوراولد گل جہاں سکنہ کمرمشانی میانوالی کو گرفتارکرلیا ہے اسی طرح دیگر وارداتوں میں مطلوب تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے احتشام شفیق ولد محمد شفیق سکنہ رنگ روڈ لاہوراور تھانہ عطاء شہید پولیس نے غلام عباس ولد نور محمد سکنہ چک نمبر107جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, March 9, 2020