ڈٰی پی او سرگودھا کا تھانہ میانی و پھلروان کا دورہ

سرگودہا:تھانہ میں آنے والے سائل کو عزت دیں آپ کی یہ ڈیوٹی اور فرض ہے۔ڈی پی او عمارہ اطہر
سرگودہا: تھانہ میں آنے والے سائل کو عزت دیں آپکی یہ ڈیوٹی اور فرض ہے کہ غریب عوام کی مدد کریں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر نے تھانہ میانی اور تھانہ پھلروان کے وزٹ کے دوران کیا۔انہوں نے تھانہ جات کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، حوالات، ملازمین کی بیرکیں اورفرنٹ ڈیسک روم کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ جات کے ریکارڈکا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او بھلوا ل سرکل ڈی ایس پی شکیل احمد بھی موجود تھے۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کرکے چالان داخل عدالت کروائیں، اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ کے ریکارڈ کی تکمیل یقینی بنائیں۔ ڈی پی او سرگودہا نے اچھی کارکردگی دکھانے پر تھانہ میانی کے ملازمان کو نقدانعام سے بھی نوازا۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, January 16, 2020