چہرے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ۔ ڈی پی او سرگودھا کا نوٹس

سرگودھا تھانہ جھاوریاں کے علاقہ میں پٹرول چھڑک کر چہرے پر آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او فیصل گلزار نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں ظفر عباس نے مضروب کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان عمران ، امیر معاویہ اور سعد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, September 3, 2020