چرچز سیکیورٹی پلان جاری، ایس پی انوسٹی گیشن انچارج ہونگے

سرگودھا:چرچز سیکیورٹی پلان جاری، ایس پی انوسٹی گیشن انچارج ہونگے۔
سرگودھا: تمام پبلک اجتماعات پر سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ کرونا ایس او پی پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار چرچز سیکیورٹی پلان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھرکی کل139مسیحی عبادت گاہوں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جن پر سیکیورٹی کیلئے پانچ سو سے زائد مسلح پولیس اہلکاران کو تعینات کیا گیا ہے اہم عبادت گاہوں کے باہرسی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھروگیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں۔ مسیحی عبادت گاہوں میں داخل ہونے والے افراد کی تلاشی بذریعہ میٹل ڈیٹکٹرکے ذریعے بھی چیک کیا جائیگا۔چرچز کی سیکیورٹی کیلئے ایلیٹ فورس اور لیڈیز سٹاف کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ گرجا گھروں پر روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے جبکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس لائن میں ریزورکو بھی سٹینڈ ٹورکھا جائیگا۔اس کے علاوہ پولیس موبائلز اور محافظ اسکواڈ حساس علاقوں میں گشت کناں رہیں گے۔ چرچز ڈیوٹی کے اوورآل نگران ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا سید عباس علی ہونگے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, August 8, 2020