پکار15 پر موصول ہونے والی ہر کال کویکساں اہمیت دی جائے۔

سرگودھا:پکار15پر موصول ہونے والی ہر کال کویکساں اہمیت دی جائے۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودہا:پکار15پر موصول ہونے والی تمام کالز کو یکساں اہمیت حاصل ہے پبلک سروس ہونے کے ناطے تمام شہریوں کو برابر حقوق حاصل ہیں۔ شہریوں کی خدمت بجا لانے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے پکار15کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھاکو انچارج پکار15سنٹر الائزڈ سسٹم محمد مدثر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ مئی 2020کے دوران ٹوٹل72ہزار 554کالز موصول ہوئیں جن میں سے 46ہزار 652کالز بوگس تھیں جبکہ7ہزار9سو 24کالز درست تھیں جنکو ان کی نوعیت کے مطابق پولیس سروس فراہم کی گئی جبکہ پولیس رسپانس میں بھی کافی بہتری آئی ہے۔ڈی پی او سرگودھا نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ آپ کو تمام جدید سہولیات مہیا کی گئی ہیں ان کو لوگوں کی خدمت اور عوامی مسائل حل کرنے کے لئے استعمال میں لانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ لوگوں سے آپ کا رویہ مثالی ہونا چاہیے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, June 5, 2020