پولیس مشکل کی ہر گھڑی میں ہراول دستہ

سرگودھا: پولیس مشکل کی ہر گھڑی میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے  اور عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ قدرتی  آفات سے نپٹنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ لوگوں کے اندر احساس تحفظ پیدا کرنے کےلئے سٹی ایریا میں ایس پی انوسٹی گیشن ملک امتیاز محمود کی سربراہی  میں پاک آرمی کے دستوں کے ساتھ مل کر فلیگ مارچ کیا گیا۔جس میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبد الروف، ڈی ایس پی ٹریفک کاشف محمود ، سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز،ایلیٹ فورس، محافظ اسکواڈ،ٹریفک پولیس اور پاک فوج کے جوانوں نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سے شروع ہوکرشہر کے مختلف راستوں ISIچوک، آزادی چوک، اوور ہیڈ برج، خوشاب روڈ، بلاک نمبر16روڈ، کلیار ہوٹل چوک، فاطمہ جناح روڈ، اوورہیڈبرج اسلام پورہ، چوک سٹیلائٹ ٹاؤن، جنرل بس اسٹینڈ، قینچی موڑ، پل47شمالی، یونیورسٹی روڈ، کوئین چوک سے ہوتا ہواپولیس لائن سرگودھا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ سرگودھا پولیس حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کروانے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ پولیس کے جوان ان کی کرونا وبا سے  حفاظت کے پیش نظر مامور کیے گئے ہیں کرونا سے بچنے کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ اور بلا ضرورت اور بغیر احتیاطی تدابیر کے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ 
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, April 17, 2020