پولیس عوام کی حفاظت، تحفظ اور مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہے

سرگودھا:پولیس عوام کی حفاظت، تحفظ اور مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ڈی پی اوفیصل گلزار
سرگودھا:شہریوں کو عیدالاضحی کے پرمسرت موقعہ پر احتیاط برتنا ہوگی،روزمرہ زندگی کو معمول پر لانے کیلئے شہریوں کا تعاون درکار ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزارنے مویشی منڈیوں کیلئے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کوچیک کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہری رش والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں اور گھروں سے انتہائی ضرورت کے وقت نکلیں،کرونا وباء کا خطرہ موجودہے مزید احتیاط برتنا ہوگی تاکہ اس موذی مرض کے مکمل خاتمہ تک اختیاط برتنا ہوگی۔شہری کرونا وباء کے تدارک کیلئے حکومتی ضابطہ کار پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ پولیس ہر قسم کے حالات میں شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, July 31, 2020