پولیس یونیفارم استعمال کرنے والا منشیات فروش گرفتار چرس و ناجائز اسلحہ برامد

سرگودہا:تھانہ صدرپولیس کی کاروائی، پولیس یونیفارم میں منشیات فروخت کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار،چارکلو گرام چرس وناجائزاسلحہ کلاشنکوف برآمد
سرگودہا:منشیات فروشی ایک منظم کاروبار کی شکل اختیار کرگیا ہے اور اس گھناونے کاروبار سے منسلک افراد مختلف روپ دھارکر اس غیر قانونی سرگرمی کو جاری رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جرائم پیشہ افراد کیساہی روپ اپنالیں پولیس کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ عابدحسین ولد دوست محمد قوم کلیار سکنہ سیدوآنہ مختلف بہروپ بدل کر منشیات فروشی کرتا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر عظمت جوئیہ نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر زامیر جنان اور اختر حسین کے ساتھ ملکر ملزم عابد حسین کو گرفتارکرلیا اسکے قبضے سے چارکلو گرام چرس، ایک کلاشنکوف معہ 15گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ اس کے زیر استعمال گاڑی نمبریLEC-8226کو قبضہ میں لے لیا ملزم پولیس یونیفارم اپنے پاس رکھکر اپنے آپ کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا اور اس کی آڑ میں منشیات فروشی کرتا تھا۔ گرفتارملزم کے خلاف پولیس یونیفارم پہننے، ناجائزاسلحہ اورمنشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودہا پولیس)
 

Tuesday, January 14, 2020