پولیس کے جوان عوام الناس کی خدمت میں پیش پیش

سرگودھا: پولیس کے جوان عوام الناس کی خدمت میں پیش پیش 
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات محافظ اسکواڈ کا اہلکار علی احمدڈیوٹی سے واپس گھر جارہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار زمین پر گرا ہوا تھا محافظ اسکواڈ کے اہلکار نے اپنا موٹر سائیکل روکا اور زخمی کو اٹھا قریبی ہسپتال کی طرف روانہ ہوگیا رات کے اندھیرے میں زخمی کو ہسپتال پہنچایا اسکے ساتھ رہا اسکے لیے میڈیسن وغیرہ خریدی صبح ہونے تک اسکے ساتھ رہا کیونکہ اسکا کوئی نہ تھا زخمی کو ہوش آنے کے بعد اسکا حال چال پوچھا اسے واقع کا بتایا جس پر موٹر سائیکل سوار نے اسے ڈھیروں دعائیں دی کنسٹیبل علی احمد نے اسکے ورثاء کو بلا کر اسکو انکے حوالے کردیا۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, September 10, 2020