پولیس کا منشیات فروشی وناجائزاسلحہ خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

سرگودھا:پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، گرفتار دس ملزمان سے چرس، شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے ندیم سکنہ فروکہ سے چرس525گرام،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے مشتاق احمد سکنہ فتح والا سے چرس415گرام، اشرف سکنہ میانہ ہزارہ سے پسٹل30بور، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے محمد ارشد سکنہ جناح کالونی سے شراب20لیٹر، تھانہ کینٹ پولیس نے ذیشان سکنہ غنی پارک سے شراب15لیٹر، تھانہ پھلروان پولیس نے محمد عنصر سکنہ ٹھٹھی نور سے کلاشنکوف، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے محمد طارق سکنہ لقمان سے رائفل7ایم ایم، تھانہ ساجد شہید پولیس نے صفدر سکنہ چک81شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے ذین علی سکنہ بھلوال سے پسٹل30بوراور تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے شہباز سکنہ خوشاب سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, July 8, 2020