پولیس چیک پوائنٹ سیال موڑ پر ٹرک ڈرائیوروں سے رشوت لینے کا معاملہ

سرگودھا: پولیس چیک پوائنٹ سیال موڑ  پر ٹرک ڈرائیوروں سے رشوت لینے کا معاملہ ڈی پی او فیصل گلزار کا سخت نوٹس 
واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ جبکہ ایس پی انویسٹیگیشن کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں رشوت خوری اور بد عنوانی میں ملوث اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ پولیس کانسٹیبل ریاست علی،سیف اورمسن سیال موڑ ناکہ ڈیوٹی پر مامور تھے جنہوں نے مبینہ طور پر ٹرک ڈرائیور سے رشوت وصول کی تھی ۔ ایس ایچ او کو مقدمہ کی میرٹ پر بروقت تفتیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے( ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, April 30, 2020