پولیس قومی رضاکاران فورس کا حصہ ہیں

سرگودھا:پولیس قومی رضاکاران فورس کا حصہ ہیں ، اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دیں ۔ڈی پی اوفیصل گلزار 
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پر ضلع کے تھانہ جات میں تعینات پولیس قومی رضاکاران کو ٹی اے بل اور یونیفارم الاؤنس کے چیک تقسیم کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن ملک امتیاز محمود نے ضلع بھرکے تھانہ جات میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس قومی رضاکاران کو ڈی پی او آفس سرگودھا  میں 9لاکھ 80ہزار 890روپے کے ٹی اے بل اور یونیفارم الاؤنس کے چیک تقسیم کیے۔ اس سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا نے کہا کہ اس وقت کل 377 اہلکار سرگودہا پولیس کے ساتھ رضاکارانہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جن میں16خواتین اور10بطور کھوجی شامل ہیں۔ یہ قومی رضاکار پولیس فورس کا حصہ ہیں سرگودھا پولیس ان قومی رضاکاروں کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے قومی رضاکاروں کی سرگودھا پولیس اور عوام کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں ان کی ویلفیئر کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, June 25, 2020