پندرہ روز سے گمشدہ لڑکا تلاش کے بعد لواحقین کے حوالے

سرگودھا:تھانہ میلہ پولیس کی کاروائی،پندرہ  روز سے گمشدہ لڑکا تلاش کے بعدلواحقین کے حوالے
سرگودھا: تھانہ میلہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بچہ کلاں  کے قریب ایک لڑکا پریشانی کی حالت میں کھڑا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ میلہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر لڑکے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر لواحقین سے متعلق پوچھ گچھ کی ۔ لڑکے نے بتایا کہ وہ پندرہ روز قبل لاہور سے اپنے گھروالوں سے لڑائی جھگڑا کرکے سرگودھا آگیا تھا اور گھروالوں سے ڈرکر واپس نہیں جاسکتا ۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ میلہ نے لڑکے کے لواحقین سے رابطہ کیااور ان کو طلب کرکے ان میں صلح کروا کرکے لڑکے کو بعدازقانونی کاروائی لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, September 16, 2020