پلانٹ فار پاکستان کے تحت ڈی پی او آفس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزارنے پلانٹ فار پاکستان کے تحت ڈی پی او آفس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغازکر دیا
سرگودھا:وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویثرن کے مطابق پلانٹ فارپاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ڈویثرنل فارسٹ آفیسر نثار الحق اور مہر محمد آصف کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو اپنے حصے کا پودا لگانا چاہیے جو کہ نہ صرف ماحول کیلئے ضروری ہے بلکہ ایک بہترین صدقہ جاریہ بھی ہے۔ سرگودھا پولیس کا ہر جوان اپنے حصہ کا ایک پودا لگائے گا۔ ابتدائی مرحلہ میں سرگودھا پولیس کے 27تھانوں اور ایس ڈی پی اوز کے دفاتر اور پولیس لائنز میں 600سے زائد پودے لگائے جائیں گے جبکہ ڈویثرنل فارسٹ آفیسر نثارالحق نے کہا کہ مون سون کی آمد ہے زمین اور ہوا میں کافی نمی ہوتی ہے یہ موسم شجرکاری کیلئے موزوں ہے اوراس میں لگائے گئے پودے بہتر نشوونما پاتے ہیں ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنانا ہوگا جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا ملک محمد امتیاز محمود نے بھی اپنے دفتر کے لان میں اپنے حصہ کا پودا لگایا اورشجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, July 17, 2020