پانی کی سپلائی کی آڑ میں شراب فروخت کرنے والا گرفتار شراب برآمد

سرگودھا پولیس کی کاروائی پانی کی سپلائی کی آڑ میں شراب فروخت کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار شراب برآمد
سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی بوبک نے اے ایس آئی  فیاض احمد گوندل کنسٹیبل عبیداللہ ، محمد اصغر اور محمد نعیم  پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ بد نام زمانہ منشیات فروش منیر عرف کانا کے ساتھی محمد ظفر کو پانی سپلائی کی آڑ میں شراب لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا  ملزم کے قبضے سے ایک سو بیس لیٹر شراب برآمد ہوئی  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش مقدمہ شروع کر دی گئی ہےاسی طرح دوسری کارروائی میں ملزم اورنگزیب عرف رنگو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پسٹل 30 بور  ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, July 5, 2020