ٹریفک پولیس، کالے پیپر والے گاڑی مالکان کے خلا ف مہم کا آغا ز

سرگودھا: ٹریفک پولیس نے کالے پیپر لگا کر گھومنے والے گاڑی مالکان کے خلا ف مہم کا آغا ز کر دیا
سرگودھا: ٹریفک پولیس نے کالے پیپر لگا کر گھومنے والے گاڑی مالکان کے خلا ف مہم کا آغا ز کر دیا گیا دو درجن سے زائد گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئیں جب کہ متعد د گاڑی مالکان کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سرگودھا شیخ کاشف مسعود کی زیر نگرانی سب انسپکٹر ٹریفک پولیس ساجد حسین نے سرگودھا شہر اور گر د و نواح میں کا لے پیپر والی گاڑیوں کے خلا ف مہم کا آغاز کر دیا اس سلسلہ میں درجنو ں گاڑیوں سے سیا ہ پیپر ہٹا دیئے گئے مسلسل خلا ف ورزی کر نے والی گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئیں جب کہ بیشتر کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔اس موقع پر سب انسپکٹر ساجد حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام کالے پیپر لگانے والی گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں سے کالے پیپر ہٹا دیں وگر نہ ان کی گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی جائیں گی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, July 19, 2020