ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے سے بڑے حادثات سے بچا جا سکتا ہے

سرگودھا:ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکرنے سے بڑے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈی پی او فیصل گلزار 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا کاشف مسعود کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے بڑھتے ہوئے ٹریفک  حادثات کے پیش نظر سرگودھا کے مختلف اڈوں پر موجود ڈرائیوران کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی۔ انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ سجاد احمد نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات تیز رفتاری، غیر محتاط ڈرائیونگ، گاڑی میں خرابی، اوولوڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی، اوورٹیکنگ، اشارہ توڑنا، غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، نوعمری میں بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ، بریک کا فیل ہوجانااور زائد مدت ٹائروں کا استعمال شامل ہیں لیکن ان میں سب سے اہم وجہ سڑک استعمال کرنے والے کا جلد باز رویہ ہے۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ کے دوران 150کے قریب اشخاص ٹریفک حادثات کی وجہ سے جان کی بازی ہارگئے جبکہ دوہزارکے قریب زخمی ہوئے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹریفک قوانین کے بارہ میں آگاہی حاصل کی جائے اور ان پر عمل کیا جائے۔اس سلسلہ میں سرگودھا ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن یونٹ مختلف اوقات میں مختلف اداروں اور ٹرانسپورٹرز کے پاس جاکر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتے ہیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, August 7, 2020