ورلڈ ٹور پر نکلنے والے امریکن موٹر سائکل گروپ کی سرگودھا آمد

سرگودھا: امریکہ سے موٹر سائیکلوں پر ورلڈ ٹور پر نکلنے والے گروپ کی سرگودھا آمد، امریکی قافلہ مختلف مقامات سے ہوتا ہوا ڈی پی او آفس پہنچ گیا، امریکن گروپ نے پاکستان میں سیکیورٹی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کو دنیا کا سب پرامن اور محفوظ ترین ملک قرار دے دیا، پاکستان کھانوں اور پھلوں کو پسند اور اہل وطن کو محبت و خلوص کے پیکر سے عبارت کیا گیا
سرگودھا:موٹرسائیکلوں پر دنیا کی سیر کو نکلنے والے مہم جو 2 امریکی خواتین سمیت 4 افراد پر مشتمل وفد مختلف ممالک سے ہوتا ہوا پاکستان آیا اور فیصل آباد، چکوال اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں سے ہوتا ہوا سرگودھا پہنچاجہاں پر سرگودھا پولیس کی طرف سے انچارج سیکیورٹی قیصر عباس اور انچارج ریسکیو15صفدر اقبال نے ڈی پی او آفس میں ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر انہوں نے سرگودھا پولیس کی طرف سے دی جانے والی سیکیورٹی اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔ امریکی وفدکے ارکان نے پاکستانی کلچر اور قدرتی حسن سے مالا مال ارض پاک کی بے لاگ تعریف کرتے ہوئے اسے سوئزرلینڈ کے مماثل قراردیا اور دنیا کا پرامن و محفوظ ترین ملک کا درجہ بھی دیا۔ گروپ میں شامل ایڈم، کیون، مشال اور ذی ذی نے اس موقع پر کہا کہ عالمی سطح پر موجود منفی تاثر کے برعکس پاکستان دنیا کا سب سے پرامن، محفوظ ترین اور خوبصورت ملک ہے جس کے باسی بہت پیار کرنے والے ہیں اور ہم پاکستان میں کئی دن سے بغیر سیکورٹی سفر کررہے ہیں مگر کہیں کوئی بدامنی یا عدم اعتماد کی فضا دیکھنے میں نہیں آئی، پاکستان کے لوگ پیار کرنے والے ہیں اور ہم جہاں جاتے ہیں لوگ ہمارے ساتھ گھل مل جاتے ہیں، انہوں نے پاکستان کلچر کو پسند کرتے ہوئے مقامی کھانوں اور پھلوں میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر انچارج ریسکیو15نے ان کو سرگودھا کی تاریخ اور کلچر سے متعلق معلومات دی بعدازاں گروپ اپنی آئندہ منزل کیلئے روانہ ہوگیا۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, March 4, 2020