نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ اور ہلڑبازی کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی

سرگودھا:نیوائیر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ اور ہلٹر بازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ڈی پی او عمارہ اطہر

سرگودھا:نئے سال کے آغاز پر ون ویلنگ، آتش بازی، شوروغوغا اور امن عامہمیں خلل ڈالنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائیگی۔اس سلسلہ میں خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے دوہزار سے زائد مسلح پولیس اہلکاران کو سیکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ اہم ایریا میں گشت کریں گے، مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ پولیس موبائل کیم کے ذریعے لائیو مانیٹرنگ کی جائیگی جبکہ اہم مسیحی عبادت گاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات اور واک تھروگیٹس نصب کیے جائیں گے اور چرچوں میں داخل ہونے والے اشخاص کی بذریعہ میٹل ڈیٹکٹر تلاشی لی جائیگی۔ اس کے علاوہ نیوائیر نائٹ کے حوالہ سے شہر کے اہم مقامات پر ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے سپیشل ناکہ بندی پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جس میں ٹریفک پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس لائن سرگودہا میں ریزرو حاضر رہیں گی۔ تمام سیکیورٹی انتظامات کی ڈی پی او سرگودہا براہ راست خود نگرانی کریں گی۔(ترجمان سرگودہا پولیس)


 

Tuesday, December 31, 2019