نیو ائیر نائٹ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات

سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہرکی ہدایت پر نیوائیر نائٹ کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ۔
نیو ائیر نائٹ کے موقع پر پولیس سیکورٹی انتہائی الرٹ رہی
پولیس کے دو ہزار سے زائد افسران اور جوانوں نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے
چرچز کی سیکورٹی کے لئے ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا تھا
گرجاگھرو ں پر روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی تھی
مسیحی عبادت گاہوں میں آنے والے افراد کو فزیکل چیکنگ کے علاوہ واک تھرو گیٹس اور میلی ڈیٹیکٹر کے ذریعے بھی چیک کیا جاتا رہا
تفریحی مقامات اور پارکوں پر بھی عوام کے تحفظ کے لئے پولیس نفری کو تعینات کیا گیا تھا
سرگودھا: ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ کے خصوصی دستوں نے مختلف مقامات پر گشت ڈیوٹی سرانجام دی۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, January 1, 2020