نکاسی آب کے تنازعہ پر ہلاکت، ڈی پی او سرگودھا کا نوٹس

سرگودھا پانی کی نکاسی کے تنازعہ پر لڑائی کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ڈی پی او فیصل گلزار نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی شاہ پور سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ملزمان اظہر عباس ، مظہر عباس اور تصور عباس وغیرہ نے متوفی محمد صدیق بعمر 63/64سال کو ناحق قتل کر دیا تھا۔ تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, September 7, 2020