مڈھ رانجھا پولیس، گرفتار دوملزمان سے ہیروئن2.370کلو گرام برآمد

سرگودھا:مڈھ رانجھا پولیس کی بڑی کاروائی، گرفتار دوملزمان سے ہیروئن2.370کلو گرام برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرمنشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا سب انسپکٹر ذیشان اسد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد مرزا اور محمد رفیق وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ مڈھ رانجھا کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان محمد اکرم ولد اللہ بخش سکنہ جلہ مخدوم سے ہیروئن1.210کلو گرام، نذر محمد ولد اللہ دتہ سکنہ کوٹ میانہ سے ہیروئن1.160کلو گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 16, 2020