موسم کی صورتحال کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنایا جائیگا

سرگودھا:موسم کی صورتحال کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنایا جائیگا۔ ڈی پی او فیصل گلزار  
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تھانہ سٹی بھلوال کے علاقہ سے برآمدہونے والے مرکزی جلوس کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی صورتحال کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔انہوں نے جلوس کے میں کھڑا پانی ہٹانے کیلیئے متعلقہ میونسپل کمیٹی کے ساتھ ملکر متحرک کیا جائے۔اس موقع پر ایس ڈی پی او بھلوال سرکل اے ایس پی ماہم خان بھی ہمراہ موجود تھیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)
Thursday, August 27, 2020