منڈی بہاوالدین سے اغواء ہونے والی لڑکی کو تھانہ جھاوریاں نے بازیاب کروا لیا

سرگودھا:منڈی بہاوالدین سے اغواء ہونے والی لڑکی کو تھانہ جھاوریاں پولیس نے بازیاب کروا لیا 
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق تھانہ جھاوریاں پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون اغواء کاروں کے چنگل سے فرار ہوکر تھانہ جھاوریاں کے علاقہ میں موجود ہے۔اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں کو قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں راجہ ظفر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے خاتون مسماۃ (ر)کو اپنی حفاظت تحویل میں لیا۔ جس نے بتلایا کہ وہ ضلع منڈی بہاوالدین کی رہائشی ہے ملزمان عمران، مظہر، رمضان اور نصیر نے اغواء کرلیا تھا۔جس پر متعلقہ تھانہ ضلع منڈی بہاوالدین رابطہ کیا اورخاتون کے لواحقین کو اس بارہ اطلاع دی گئی۔اغواء شدہ خاتون کو مقامی عدالت میں پیش کیاگیا عدالت کے حکم سے بعدازقانونی کاروائی درالامان سرگودھا بھجوا یا گیاہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, September 12, 2020