منشیات فروشی و ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی

سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی،گرفتار12ملزمان سے چرس2325گرام، شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے ارشدسکنہ مظفر گڑھ سے چرس1375گرام، احسان سکنہ سلیمان پورہ سے پسٹل30بور، تھانہ ساجد شہید پولیس نے عابد حسین سکنہ جمیل پارک سے چرس 550گرام، تھانہ سلانوالی پولیس نے لطیف سکنہ 133شمالی سے چرس400گرام،تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے عمران سکنہ جھنگ سے شراب30بوتل،تھانہ ساہیوال پولیس نے عقیل سکنہ جلال بلوچاں سے کلاشنکوف،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے تاثیر احمد سکنہ ماڑی سے بندوق12بور،تھانہ کڑانہ پولیس نے فیض سکنہ خوشاب سے پسٹل30بور، محمد خان سکنہ کوڑے کوٹ سے پسٹل30بور،تھانہ کینٹ پولیس نے زین علی سکنہ واؤد نگر سے پسٹل30بور،تھانہ لکسیاں پولیس نے طلعت سکنہ ڈھیرں سے بندوق12بور،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے حق اسحاق سکنہ فیکٹری ایریا سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔(ترجمان سرگودہا پولیس)

Thursday, January 2, 2020