منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

سرگودھا:پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈؤن جاری، گرفتار14ملزمان سے چرس 1.350کلو گرام، شراب وناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کوٹ مومن پولیس نے صفدر جاوید سکنہ ہجن سے چرس530گرام، عثمان سکنہ ہجن سے چرس420گرام، تھانہ عطاء شہید پولیس نے شیر بہادر سکنہ 107جنوبی سے چرس400گرام، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ریاست علی سکنہ بستی عسیائیاں سے شراب15لیٹر، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ناصر اقبال سکنہ ماڑی سے رائفل444بور، شاہد تنویر سکنہ ماڑی سے بندوق12بور، رمضان سکنہ لک موڑ سے پسٹل30بور، شکیل اختر سکنہ ماڑی سے پسٹل30بور، فتح خان سکنہ 66شمالی سے پسٹل30بور، تھانہ ساہیوال پولیس نے عاصم شہزاد سکنہ ساہیوال سے بندوق12بور، تھانہ لکسیاں پولیس نے عبدالمطلب سکنہ دودہ سے ریوالور32بور، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے ارسلان سکنہ چانڈیہ سے بندوق12بور اور تھانہ میلہ پولیس نے بلال علی سکنہ میلہ سے پسٹل30بور، عثمان سکنہ میلہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, September 18, 2020