معاونین پولیس کی تعیناتی تھانہ کلچرمیں تبدیلی کی طرف اہم پیش رفت ہے

سرگودھا:معاونین پولیس کی تعیناتی تھانہ کلچرمیں تبدیلی کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ڈی پی اوفیصل گلزار 
  سرگودھا: تھانہ کی سطح پر عوام کی رہنمائی، دوستانہ ماحول فراہم کرنے اور تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے معاون فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تھانہ میں آنے والے تمام افراد کو عوام دوست اور پروقار ماحول فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے ضلع بھرکے تھانوں میں تعینات معاونین سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرگودہا پولیس کا یہ اقدام عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا اور ان وجوہات کو دور کرنے کی کوشش ہے جن کی وجہ سے ایک عام آدمی تھانہ کے ماحول سے خوفزدہ ہوتا ہے۔آپ کی بنیادی ذمہ داری تھانہ میں آنے والے شہریوں سے انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آنا، ان کی بات کو توجہ سے سننا اور پولیس امور میں ان کی رہنمائی کرنا شامل ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, September 10, 2020