مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر سخت حفاظتی انتظامات

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں
تمام چرچز کو ان کی حساسیت کے پیشِ نظر سکیورٹی فراہم کی گئی ہے
تمام چرچز اور اس میں آنے والوں کی حفاظت کے لیے واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے گئے ہیں
آنے والے تمام لوگوں کی بزریعہ میٹل ڈیٹیکٹر تلاشی لی جا رہی ہے
ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ کے علاوہ تھانے کی تمام موبائلز گشت پر مامور کی گئی ہیں
چرچز کی حفاظت پر خواتین اہلکار بھی بڑی تعداد میں تعینات کی گئی ہیں
کرونا وائرس کے حوالےسے احتیاطی تدابیر کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے
 کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس ریزرو  سٹینڈ ٹو رہیں گی۔

سرگودھا عوام الناس سے گذار ش ہے کہ اپنی عبادات کے دوران سماجی فاصلہ رکھیں حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں ۔
 ( ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, June 14, 2020