محکمانہ امتحان میں کامیاب 44 کانسٹیبلان کی فہرست جاری

سرگودھا:محکمانہ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے44کنسٹیبلان کی فہرست جاری
سرگودھا:آپ میرٹ پر کامیاب ہوئے ہیں اس کامیابی کے بعد آپ پر محکمانہ ذمہ داری اور بڑھ گئی ہے ترقی حاصل کرنا ہر ملازم کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس میں وہی کامیاب ہوتے ہیں جومحنت کرتے ہیں اپنا سروس ریکارڈ بہتر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرنے محکمانہ امتحان لسٹ بی ون میں کامیاب ہونے والے امیدواران کا نتیجہ جاری کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کامیاب امیدواران کو مبارکباد دی۔ ضلع سرگودھا میں 256امیدواران نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 52امیدواران کا تحریری امتحان میں کامیابی پر انٹرویو لیا گیا جن میں سے 44امیدواران کامیاب قرار پائے جو آئندہ لوئرکلاس کورس پر روانہ کیے جائیں گے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, March 12, 2020